25 اپریل 2015 - 10:29
شام کے بحران کے حل میں ایران کو شرکت کا حق ہے: دی میسٹورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے بحران کی راہ حل تلاش کرنے کے لئے ایران کو مدنظر رکھنا اس کا حق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی میسٹورا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا شام میں اثرورسوخ ہے، کہا کہ ایران کو حق حاصل ہے کہ اسے شام کے بحران کی راہ حل کا ایک حصہ قرار دیا جائے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان احمد الفوزی نے شام سے متعلق امن مذاکرات میں ایران کو شرکت کی دعوت دیئے جانےکی خبر دی ہے۔ یہ مذاکرات جنیوا میں ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے اس عرب زبان ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میسٹورا نے شام کی حکومت کےنمائندوں اور مخالفین کے علاوہ علیحدہ مذاکرات انجام دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کو بھی جنیوا آنے کی دعوت دی ہے۔

.......

/160